دشمن ہاتھ اٹھانے والے نہیں مگر یہ کہ ہم طاقتور بنیں

IQNA

حزب‌الله :

دشمن ہاتھ اٹھانے والے نہیں مگر یہ کہ ہم طاقتور بنیں

9:26 - September 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3512807
ایکنا تہران- حزب اللہ سپریم کونسل کے سربراہ سید هاشم صفی‌الدین نے کہا ہے کہ دشمن جان چھوڑنے والے نہیں جب تک ہم طاقتور نہیں بنتے اور ماضی میں یہ ثابت ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل العالم  کے مطابق حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید هاشم صفی‌الدین رحلت رسول گرامی اسلام  (ص)  اور شهادت امام حسن مجتبی (ع) و امام رضا (ع) کی مناسبت سے بیروت کے علاقے ضاحیه میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جب ہم فلسطین، لبنان اور علاقے میں اپنی طاقت منوانا چھوڑ دیں گے تو دشمن ہم پر حملہ آور ہوگا تاکہ ہم نابود کرسکے اور ہماری تمام طاقت اور ٹیکنالوجی کو ختم کریں گے۔

 

صفی‌الدین کا کہنا تھا: امریکہ کسی کو برداشت نہیں کرتا اور جب وہ تمھیں سست و کمزور پائے گا تو محاصرہ اور ستم شروع کرے گا لہذا ہم پوری طاقت سے مقاومت کو جاری رکھیں گے اور اپنی سرزمین اور وسائل کے دفاع کے لیے کسی طور غفلت نہیں کریں گے۔

 

ایگزیکٹیو کونسل سربراہ کا کہنا تھا: ہم بعض عرب اور مسلمان ممالک سے ستم اٹھا رہے ہیں اس قدر نفرت اور سازش ہمارے خلاف کیوں؟

 

انکا کہنا تھا: لبنان کی سیاسی محافل میں بعض افراد کہتے نظر آتے ہیں کہ حق حزب اللہ کے ساتھ ہے مگر عوامی پروگراموں میں کچھ اور کہتے ہیں۔

 

صفی الدین کا کہنا تھا کہ امریکہ نے لبنان کی نابودی کا فیصلہ کررکھا ہے اور ساحلی حد بندی اسرائیل اور یورپ کے لیے کی جارہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: طاقت، آگاہی اور ذمہ داری کے احساس نے ہمیں محفوظ رکھا ہے اور ہماری پسپائی کے لیے تمام سازشیں کی جارہی ہیں۔/

4088243

نظرات بینندگان
captcha