رمضان المبارک کے حوالے سے؛ سری لنکا میں بچوں کے لیے قرآنی مقابلوں کا اہتمام

IQNA

رمضان المبارک کے حوالے سے؛ سری لنکا میں بچوں کے لیے قرآنی مقابلوں کا اہتمام

13:56 - July 14, 2014
خبر کا کوڈ: 1429616
بین الاقوامی گروپ: سری لنکا کے شھر «کلمبو» میں مالدیوی بچوں کے درمیان قرانی مقابلے جاری ہیں۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے«Haveeru»، کے مطابق مالدیوی ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقدہ ان قرآنی مقابلوں میں ۹۲ مالدیوی بچے چار کیٹگری میں شرکت کر رہے ہیں ۔
یہ مقابلے منگل پندرہ جولائی تک جاری رہیں گے اور کامیاب بچوں کو انعامات دییے جائیں گے۔
مالدیوی ثقافتی مرکز کلمبو میں ہر سال رمضان المبارک کے حوالے سے نوجوانوں کو قرآن پڑھنے  کی جانب مائل کرنے کے لیے ان مقابلوں کا اہتما م کرتا ہے۔
اس مرکز کی جانب سے قرآنی کلاسوں کے علاوہ ۔ اسلامی معارف اور مالدیوی زبان سکھانے کی کلاسوں کا اہتمام بھی کیا جا تاہے

مالدیو اقیانوس ھند میں کم آبادی اور کم رقبے کے حوالے سے ایک جزیرے کی شکل میں  انتہائی چھوٹا سا ملک ہے اس ملک کا رسمی مذہب اسلام ہے اور چار لاکھ آبادی میں اٹھانوے فیصد مسلمان ہے۔

1429387

ٹیگس: سری ، لنکا ، قرآنی ، مقابلے
نظرات بینندگان
captcha