نماز جعفر طيار .

IQNA

نماز جعفر طيار .

10:12 - October 08, 2006
خبر کا کوڈ: 1501540
وبلاگ گروپ:فريقين كے درميان معتبر سندوں كے ساتھ یہ نماز نقل ہوئ ہے –نماز جعفر طيار اكسير اعظم اور كبريت احمر كے نام سے بھی معروف ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نماز جعفر طيار پيغمبرۖ كا عظيم تحفہ ہے –
حضرت علی علیہ السلام كے بھائ جناب جعفر طيار ۜ نے حبشہ كی طرف ہجرت فرمائ اور اپنی رفتار و گفتار سے نجاشی اور بہت سے لوگوں كے دلوں كو اسلام كی طرف جذب كر كے آفريقہ میں اسلام كے موسس بن گۓ –انہوں نے جنگ موتہ میں اپنے دونوں ہاتھ راہ خدا میں قربان كردیۓ-
جب جناب جعفر طيار حبشہ سے واپس آۓ تو پيغمبر اكرمۖ نے ان سے فرمايا :كہ اے جعفر كيا تم چاہتے ہو كہ میں تمہیں ايك قيمتی تحفہ پيش كروں –یہ سن كر لوگوں نے سوچا كہ پيغمبر ۖ شايد سونا اور چاندی انہیں دينا چاہتے ہیں لہذا تمام لوگ جمع ہو گۓ تاكہ پيغمبر كے تحفے كو ديكھیں ليكن پيغمبر خدا نے فرمايا جعفر میں تمہیں ايك ايسی نماز ہدیہ كررہا ہوں جو دنيا اور جو كچھ اس میں ہے سے بہتر ہے –یہ كہہ كر آپ نے اس نماز كی تعليم دی اور فرمايا روزانہ يا روز جمعہ يا ہر مہينہ میں يا ہر سال اسے پڑھو تو خداوندعالم دونوں نمازوں كے درميان جو گناہ ہوں گے معاف كردے گا-
امام صادق ۜ نے فرمايا:جب بھی كوئ مشكل يا حاجت درپيش ہو تو نماز جعفر طيار پڑھ كر دعا كرو انشاء اللہ دعا قبول ہوگی-

نظرات بینندگان
captcha