عمان میں منعقدہ قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی حوصلہ افزائی –

IQNA

عمان میں منعقدہ قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی حوصلہ افزائی –

11:33 - October 16, 2006
خبر کا کوڈ: 1503024
بين الاقوامی گروپ:عمان میں منعقدہ حفظ قرآن كريم كے سولہویں مقابلوں میں منتخب افراد كی حوصلہ افزائی كی گئی.
اس تقريب میں عمان كے مفتی ،احمد بن حمد اور ملك كی ديگر معروف شخصيات نے شركت كی -یہ تقريب مسقط شہر كی جامع مسجد سلطان قابوس میں منعقد ہوئی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خليج ٹاﺋمز خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ حفظ كل قرآن میں ٫٫جمال بن عبد اللہ الاثيمی٬٬ ،۲۴ پاروں كے حفظ میں ٫٫الميثم بن سيد٬٬ ،۱۸ پاروں كے حفظ میں ٫٫عبد اللہ سيد الحكمانی اور ۱۲ پاروں كے حفظ میں ٫٫صباح الصديح ،اور ھدر بن محمد ٬٬ بالترتيب منتخب ہوۓ-
سلطان قابوس اسلامی ثقافتی سنٹر نے منتخب افراد كو شيلڈ اور نقدی انعامات دیے –اس سنٹر كی طرف سے ہر سال حفظ قران كريم كے مقابلے عمان میں منعقد ہوتے ہیں-
نظرات بینندگان
captcha