چھ شوال كو امام زمانہ عج كا حسين بن روح كے نام پہلا مكتوب.

IQNA

چھ شوال كو امام زمانہ عج كا حسين بن روح كے نام پہلا مكتوب.

9:01 - October 30, 2006
خبر کا کوڈ: 1505216
فكر و نظر گروپ: ۶ شوال كو امام زمانہ عج نے غيبت صغری كے زمانے میں اپنے تيسرے خصوصی ناﺋب حسين بن روح كے نام پہلا مكتوب ارسال فرمايا –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) ۶ شوال ۳۰۵ ھ ق میں حضرت ولی عصر عج نے اپنے تيسرے خصوصی ناﺋب حسين بن روح نوبختی كے نام پہلا مكتوب ارسال فرمايا۰
حسين بن روح كا تعلق قبيلہ نوبختی سے تھا یہ وہ قبيلہ ہے جس نے اسلامی معاشرے كو بہت سے اہل قلم اور دانشمند دیے-
حسين بن روح كو بغداد كے شيعوں كے درميان ايك خاص مقام حاصل تھا اور یہ امام زمانہ عج كے دوسرے ناﺋب جناب محمد بن عثمان عمری كے مورد اعتماد اور ان كے شريك كار تھے-
محمد بن عثمان نے اپنی وفات سے تين سال پہلے ہی بعض شيعوں كو ان كی طرف سھم مبارك امام ۜ بھيجنے كا حكم دے كر ان كی نيابت كی طرف توجہ دلارہے تھے-
۳۰۵ ھجری قمری میں :امام زمانہ عج كی طرف سے حسين بن روح كے بارے میں سب سے پہلی توقيع صادر ہوئی جس میں حضرت عج نے فرمايا:٫٫حسين بن روح مكمل طور پر ميرے مورد اعتماد ہیں –ہمارے نزديك جو ان كامرتبہ ہے وہ انہیں مسرور كردے گا٬٬-
نظرات بینندگان
captcha