ايرانی صدر كی لاطينی امريكا كے ملكوں كو مدد كی يقين دہانی .

IQNA

ايرانی صدر كی لاطينی امريكا كے ملكوں كو مدد كی يقين دہانی .

12:59 - January 16, 2007
خبر کا کوڈ: 1519950
بين الاقوامی گروپ :ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ جوممالك امريكا سے مقابلہ كرنا چاہتے ہیں وہ ايران كی جانب سے امداد كے حق دار ہوسكتے ہیں ۔






ايران كی قرآنی خبر رسان ايجينسی (ايكنا ) نے جنگ نيوز كے حوالے سے نقل كيا هے كه ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ جوممالك امريكا سے مقابلہ كرنا چاہتے ہیں وہ ايران كی جانب سے امداد كے حق دار ہوسكتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے كيوٹو میں ايكواڈور كے صدر رافيل كوريا كی حلف برداری كی تقريب میں شركت كے بعد صحافيوں سے بات كرتے ہوئے كہی ۔ايرانی صدر نے كہا كہ ايران امن كا حامی ہے جبكہ امريكا پوری دنيا كے ساتھ جنگ كر رہاہے انہوں نے لاطينی امريكا كے ممالك كو دفاع كے لئے امداد فراہم كرنے كا وعدہ كيا ہے۔ اس موقع پر صدراحمدی نژاد نے ايكواڈور كے صدر رافيل كورياكو ايران كے دورے كی دعوت دی اور كہا كہ تہران ايكواڈور سميت تمام لاطينی امريكا كے اقوام كے ساتھ اچھے تعلقات كا خواہش مند ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha