اسلامی جہاد نے مسجد الاقصی كی حفاظت كے لیے تمام فورسز كو متحد رهنے كی اپيل كی -

IQNA

اسلامی جہاد نے مسجد الاقصی كی حفاظت كے لیے تمام فورسز كو متحد رهنے كی اپيل كی -

14:10 - February 06, 2007
خبر کا کوڈ: 1524305
بين الاقوامی گروپ: فلسطينی جہاد اسلامی تحريك نےصہيونی غاصب حكومت كو مسجد الاقصی كے اہم مقام اور اس كے مقابلے میں ان كے خطرناك اقدام سے باخبر كيا اور اقوام عرب ٬اسلامی دنيا اور او آئی سی سے اپيل كی كہ وہ مسجد الاقصی كی حفاظت كے لیے متحد ہو جائیں –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نےعربی اخبار البيان سے نقل كيا ہے كہ اس تحريك نے اپنے بيانات میں اسرائيل كی دھمكيوں كے مقابلے میں تمام فلسطينی عوام اور فورسز كو متحد رہنے كی دعوت دی –
اسی طرح اس تحريك نے غاصب اسرائيلی حكومت كی وحشيانہ كاروائيوں كے مقابلے میں عربی اور اسلامی ممالك كی خاموشی كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فلسطينی عوام اور تمام فورسز سے مسجد الاقصی كی حفاظت كے لیے متحد رہنے كی اپيل كی-
اس تحريك نے وضاحت كی كه غاصب اسرائيلی حكومت ٬اس مسجد كی نابودی كے لیے تمام توانائيوں كو استعمال كرے گی جس كا واضح ثبوت باب المغاربہ كے نزديك قديمی دروازے كی تباہی ہے-
جہاد اسلامی نے اعلان كيا :ہم انتہائی پريشانی سے مسجد الاقصی كے حوالے سے صہيونی حكومت كی تمام تر دھمكيوں پر نظر ركھے ہوۓ ہیں اور اس تحريك نے آخرمیں تمام فلسطينی عوام سے صہيونيوں كے مقابلے كے لیے متحد رہنے اور اپنی تمام كوششوں كو بروۓكار لانے كی درخواست كی-

نظرات بینندگان
captcha