ساحل عاج كے مسلمان بڑی گرم جوشی سے ماہ مبارك رمضان كا خير مقدم كر رھے ھیں

IQNA

ساحل عاج كے مسلمان بڑی گرم جوشی سے ماہ مبارك رمضان كا خير مقدم كر رھے ھیں

13:03 - September 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1580372
بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی آمد پر ساحل عاج كے مسلمان مساجد اور اپنے گھروں كی صفائی میں مشغول ھیں



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے ساحل عاج میں اسلامی جمھوریہ ايران كی رايزنی كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ ھر سال ساحل عاج كے مسلمان شعبان كے آخری ھفتے میں مساجد اور اپنے گھروں كی صفائی كرتے ھیں،نيا لباس پھنتے ھیں اور خدا كی بارگاہ میں دعا اور راز ونياز كرتے ھیں۔اس طرح وہ ماہ مبارك رمضان كا خير مقدم كرتے ھیں

اس ملك كا ریڈيو﴿البيان﴾بھی ماہ رمضان نزول قرآن جيسے پروگرام نشر كرتا ھے۔ ریڈيو كا یہ چينل واحد وہ اسلامی چينل ھے كہ جو مصری قراء كی تلاوت قرآن كريم نشر كرتا ھے اور اس كے علاوہ ساحل عاج كے مسلمانوں كےلئے مذھبی پروگرام بھی نشر كرتا ھے۔

۱۶۴۰۹۳
نظرات بینندگان
captcha