وزارت داخلہ میں ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

وزارت داخلہ میں ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

10:41 - September 25, 2007
خبر کا کوڈ: 1585427
قرآنی سرگرمياں گروپ: ماہ مبارك رمضان میں وزارت داخلہ كے ملازمين كےلئے قرآنی مقابلے كئے جائیں گے اور منتخب افراد كو قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾: وزارت داخلہ كے ثقافتی شعبے كے انچارج جناب ﴿سالاروند﴾نے یہ خبر ديتے ھوئے كہا كہ ملازمين كےلئے قرآنی مقابلوں كا اھتمام كيا گيا ھے اور ماہ رمضان كے آخر میں ممتازين كو انعامات تقسيم كئے جائیں گے

انھوں نے مزيد كھا كہ اس مبارك مھينہ میں وزارت داخلہ كی طرف سے مایہ ناز خطباء اور واعظين كو تقارير كےلئے دعوت دی جائے گی،اور اسی طرح وزارت داخلہ كے زير نظر كام كرنے والے اداروں میں بھی تقارير اور مجالس كا پروگرام ركھا گيا ھے۔

جناب سالاروند نے كہا كہ ماہ مبارك میں روزانہ ۹بجے سے ۱۰بجے تك شائقين كو قرآن مجيد كی تعليم دی جاتی ھے اور علمائے كرام كی جانب سے روزہ سے متعلق مسائل بيان كئے جاتے ھیں۔

۱۶۹۷۳۳
نظرات بینندگان
captcha