١۴ رمضان المبارك٬ مختار بن ابو عبيدہ ثقفی كی شہادت كا دن (۶۷ ھ ق)

IQNA

١۴ رمضان المبارك٬ مختار بن ابو عبيدہ ثقفی كی شہادت كا دن (۶۷ ھ ق)

12:01 - September 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1585924
معاویہ بن ابی سفيان كی ہلاكت كے بعد مختار بن ابوعبيدہ ثقفی كوفہ كے انقلابی قاﺋدين میں سے تھے –
معاویہ بن ابی سفيان كی ہلاكت كے بعد مختار بن ابوعبيدہ ثقفی كوفہ كے انقلابی قاﺋدين میں سے تھے –جو امام حسين ۜ اور ان كے نمايندے حضرت مسلم بن عقيل ۜ كی حمايت كرتے تھے اسی وجہ سے كوفہ میں يزيد كے گورنر عبيد اللہ بن زياد كے حكم پر انہیں پس زندان ڈالا گيا –مختار ،امام حسين كے قيام كے دوران ،عبيد اللہ بن زياد كے جيل میں تھے ،عبد اللہ بن عمر نے يزيد بن معاویہ سے انكی رہائی كی سفارش كی تو وہ جيل سےآزاد ہوۓ –يزيد كی ھلاكت كے بعد ،امام حسينۜ كے خون كا بدلہ لينے كے لیے انہوں نے كوفہ میں قيام كيا اور بہت سارے لوگ ان كے ساتھ مل گۓ –اور امام حسينۜ كے تمام قاتلوں اور مخالفوں كو پكڑ پكڑ كر كيفر كردار تك پہنچايا –مختار ثقفی كوفہ اور اس كے اطراف میں ۱۸ ماہ حكومت كرنے كے بعد ،۱۴ماہ رمضان ۶۷ ھ ق كو عبد اللہ بن زبير كے بھائی مصعب بن زبير كے لشكر سے مڈبھیڑ میں درجہ شہادت پر فاﺋز ہوۓ-
نظرات بینندگان
captcha