قائد انقلاب اسلامی : علامہ سيد جعفر شھيدی كا شمار اس زمانے میں قابل فخر علمی شخصيات میں ہوتا ہے

IQNA

قائد انقلاب اسلامی : علامہ سيد جعفر شھيدی كا شمار اس زمانے میں قابل فخر علمی شخصيات میں ہوتا ہے

سياسی گروپ : علامہ ڈاكٹر سيد جعفر شھيدی ، زبردست اديب ، دقيق مٶرخ اور انتہائی پاكيزہ اور با عزت انسان تھے اور اس زمانے میں قابل فخر علمی شخصيات میں سے تھے اور انہوں نے بہت قيمتی قلمی آثار ياد گار چھوڑے ہیں ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے ايك پيغام میں مرحوم ڈاكٹر سيد جعفر شھيدی كی رحلت پر تعزيت پيش كی اس پيغام كا متن اس طرح ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
میں علامہ مرحوم ڈاكٹر سيد جعفر شھيدی رحمة اللہ علیہ كی رحلت پر ان كے خاندان ، پس ماندگان اور شاگردان كو تسليت و تعزيت پيش كرتا ہوں ۔
وہ مایہ ناز اديب ، دقيق مورخ ، اور انتہائی پاكيزہ اور با عزت انسان تھے اور ان كا شمار اس زمانے كی قابل فخر علمی شخصيات میں ہوتا تھا ۔
انہوں نے گراں قدر علمی آثار ياد گار چھوڑے ہیں ۔
خدا اس مرد مومن پر اپنی رحميتں نازل كرے اور ان كو اپنے اجداد كے ساتھ محشور كرے ۔
سيد علی خامنہ ای
۱۵ جنوری ۲۰۰۸ ء
213333