آيت اللہ واعظ طبسی كی عالم ربانی آيت اللہ ٫٫ توسلی ٬٬ كی رحلت پر تسليت

IQNA

آيت اللہ واعظ طبسی كی عالم ربانی آيت اللہ ٫٫ توسلی ٬٬ كی رحلت پر تسليت

سياسی و سماجی گروپ : آيت اللہ واعظ طبسی نے ايك پيغام میں عالم ربانی آيت اللہ توسلی كی رحلت پر تعزيت و تسليت پيش كی ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس پيغام كا متن اس طرح ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
انا للہ و انا الیہ راجعون
جليل القدر عالم دين آيت اللہ ٫٫ محمد رضا توسلی ٬٬ كی رحلت پر بہت صدمہ پہنچا ہے ۔
امام خمينی ﴿ رح ﴾ كے شاگرد كا حضرت امام سے بہت گہرا رابطہ تھا اور انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد كئی سال تك حضرت امام خمينی ﴿ رح ﴾ كے دفتر كے مدير رہے اور اپنی زندگی كے آخری لمحات تك مجلس خبرگان اور تشخيص مصلحت نظام كونسل میں اپنی خدمات انجام ديتے رہے ۔
میں ان كی رحلت پر قائد انقلاب تشخيص مصلحت نظام كونسل كے اركان اور ان كے بیٹوں كو تعزيت و تسليت پيش كرتا ہوں اور امام رضا علیہ السلام كی بارگاہ میں ان كے درجات كی بلندی اور مغفرت كے لیے دعا گو ہوں ۔
224002