آيت اللہ رفسنجانی : شيعوں كے درميان اختلافات و انتشار ايجاد كرنا دشمن كی ديرينہ خواہش ہے

IQNA

آيت اللہ رفسنجانی : شيعوں كے درميان اختلافات و انتشار ايجاد كرنا دشمن كی ديرينہ خواہش ہے

سياسی گروپ: عراق كے دشمنوں كی خواہش ہے كہ وہ عراق میں شيعوں كے درميان اختلاف ايجاد كریں ۔ عراق كی مؤثر شخصيات كو چاہیے كہ وہ عراق میں موجود مسائل كے حل كے لئے اپنا كردارادا كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز "حزب الدعوہ عراق'' كے سربراہ ابراھيم جعفری نے آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی سے ملاقات كی۔ اس ملاقات میں آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی نے عراق میں اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ عراقی شيعوں كے درميان اختلاف ايجاد كرنا عراق كے دشمنوں كی ديرينہ خواہش ہے اور عراق كی مؤثر شخصيات كو عراقی مسائل كے حل میں كوشش كرنی چاہئیے۔ابراھيم جعفری نے بھی اس ملاقات میں عراق كے حالات بيان كرتے ہوئے ايران كو عراق كے مسائل كے حل میں ايك اہم طاقت قرار ديا اور كہا كہ اگر عراق كے مسائل كے حل كرنے میں ايرانی طاقت سے استفادہ كيا جاتا تو اس سے بہت مثبت تبديلی آتی۔ انھوں نے كہا كہ بصرہ میں پيش آنے والے واقعات عراقيوں كے لئے بہت بڑا المیہ ہیں اور ان مسائل كو افہام و تفہيم سے حل ہونا چاہیے۔
237119