ادارہ تبليغات اسلامی'' اميد یہ'' كے سربراہ : قرآنی بحثوں میں خلاقيت كو بيان كيا جائے

IQNA

ادارہ تبليغات اسلامی'' اميد یہ'' كے سربراہ : قرآنی بحثوں میں خلاقيت كو بيان كيا جائے

سياسی گروپ: ادارہ تبليغات اسلامی شہر اميدیہ كے انچارج نے اس بات پر تاكيد كرتے ہوئے كہاكہ قرآنی بحثوں میں جديد مطالب كو بيان كيا جائے اور كہا كہ عصرحاضر میں دينی احكام كو نشانہ بنايا جا رہا ہے جس سے مقابلہ كا واحد راستہ قرآن مجيد كی تعليمات پر عمل ہے۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی اميدیہ كے سربراہ حجة الاسلام سيد علی رضوی نے اس شھركے قرآنی اساتذه كی نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ موجوده دورمیں اسلحھ كی جنگ سے زياده ثقافتی جنگ كا زور ھے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دنياوی جنگی سازوسامان ہمارے پاس كم ہیں ليكن قرآنی تعليمات پر عمل كركے ھم كاميابی حاصل كرسكتے ھیں جناب رضوی نے كہا كہ قرآن حفظ كرنا اور حفظ قرآن كی تعليم دينا ايك توفيق پروردگار ہے اور ان تمام توفيقات كا سر چشمہ اسلامی انقلاب ہے۔
238994