ايران میں كينيا كے سفير حضرت عبدالعظيم ﴿ع﴾ كے روضہ مبارك كی زيارت سے مشرف ہوئے

IQNA

ايران میں كينيا كے سفير حضرت عبدالعظيم ﴿ع﴾ كے روضہ مبارك كی زيارت سے مشرف ہوئے

سياسی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران میں مقيم كينيا كے سفير نےحرم مطہرحضرت عبدالعظيم كی زيارت كی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے حرم مطہر شاہ عبدالعظيم كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كھ اسلامی جمہوریہ ايران میں مقيم كينيا كے سفير جناب علی عباس علی نے۱۳ ربيع الثانی كو سفارتی عملے اور اپنے اہل خانہ كے ہمراہ حرم مطہر كی زيارت كی۔ اور روضہ مباركہ كے مختلف شعبوں ، ميوزيم ، مصلی، دارالشفاء، كتاب خانہ اور دوسرے متبرك مقامات كو بھی ديكھا۔ جناب علی عباس علی نے حرم مطہر شاہ عبدالعظيم كی زيارت كے موقع پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ اس ملكوتی بارگاہ كی عظيم عمارتیں ايران اور دنيا ئے اسلام كا سرمایہ ہیں۔انھوںنے روضہ مباركہ كی جانب سے ہونے والی توسيع كے بارے میں اظہار تعجب كرتے ہوئے كہا كہ ميرے ذہن میں اس مقدس مكان كی تصوير فقط ايك زيارت گاہ تھی ليكن آج حرم مطہر كی جانب سے تعمير ہونے والے كتاب خانہ، مصلاے بزرگ ،دارالشفاء حوزہ علمیہ، كالج اور تحقيقاتی سنٹر نے مجھے حيرت میں ڈال ديا ھے۔
242267