قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے كا شھر فيروز آباد كا دورہ

IQNA

قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے كا شھر فيروز آباد كا دورہ

سياسی و سماجی گروپ: يكم مئی ۲۰۰۸ء كو قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے حجت الاسلام سيد '' رضا تقوی'' نے شہر فيروز آباد كا دورہ كرتے ھوئے اس شہر كے لوگوں كو قائد انقلاب اسلامی كا خصوصی سلام پہنچايا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام '' رضا تقوی '' نے فيروز آباد میں لوگوں كے ايك بہت بڑے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قائد انقلاب اسلامی كے مختلف ڈويژنوں كے دوروں كا مقصد، انقلاب اسلامی كے ثقافتی شعبوں و قانوں نافذ كرنے والے اداروں كو استحكام بخشنا اور حكومتی عہديداروں كی حوصلہ افزائی كرنا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قائد انقلاب اسلامی كے ان دوروں سے بڑے اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں اور قائد انقلاب اسلامی سے ديدار كے يادگار لمحات كو لوگ مدتوں ياد كرتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قائد انقلاب اسلامی لوگوں كے دلوں پر حكومت كرتے ہیں۔ حجت الاسلام '' تقوی '' نے شہر فيروز آباد كی مشكلات كو نزديك سے ديكھا۔
246279