آيت اللہ تسخيری: اسلامی قوانين خاندان كی بنيادوں كو مستحكم كرتے ہیں

IQNA

آيت اللہ تسخيری: اسلامی قوانين خاندان كی بنيادوں كو مستحكم كرتے ہیں

13:36 - December 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1718517
بين الاقوامی گروپ: اسلامی قوانين اور احكام مغربی مكاتيب فكر كے بر خلاف صرف انسان كی ضرورتوں كو پورا نہیں كرتےبلكہ انسانی ترقی اور تكامل كےبھی ضامن ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تقريب مذاہب اسلامی كونسل كےسربراہ آيت اللہ "محمد علی تسخيری" نے " خاندانی مسائل پر اسلام كا نقطہ نظر " كے موضوع پر سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام میں خاندان " فيملی" كو بہت اہميت حاصل ہے اور احكام اسلامی كا ايك بہت بڑا حصہ گھريلو اور خاندان كے احكام سے مختص ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی تعليمات خاندانی مشكلات كا حل پيش كرتی ہیں۔ آيت اللہ تسخيری نے اپنی گفتگو كےاختتام پر عيد قربان كی مناسبت سے مسلمانوں كو مبارك باد پيش كی اور ايام حج كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ حضرت ابراہيم كا خاندان ايك اسلامی خاندان كےلیے نمونہ ہے حضرت ابراہيم (ع) پدر نمونہ ، ان كی زوجہ حاجر نمونہ بيوی اور صبرو ايمان كا مظہر اور ان كے فرزند حضرت اسماعيل (ع) نمونہ فرزند اور تسليم ورضا كےمظہر ہیں۔
332214

نظرات بینندگان
captcha