ايران كےشہر جلفا میں بين الاقوامی مدرسہ كا آغاز

IQNA

ايران كےشہر جلفا میں بين الاقوامی مدرسہ كا آغاز

سماجی گروپ: ايران كے شہر جلفا میں بين الاقوامی دينی مدرسہ فاطمۃ الزاہراء كا باقاعدہ آغاز ہو گيا ہے یہ مدرسہ خواتين سےمخصوص ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے جلفا شہر كے اما م جمعہ حجۃالاسلام "انتظاری" نے كہا كہ اس دينی مدرسہ میں جمہوریہ آذربائيجان ، نجوان اور ديگر ملكوں كی خواتين تحصيل علم كی خاطر آئیں گی۔ مدرسہ فاطمۃ الزہراء كی تاسيس كا مقصد دينی تعليم كو فروغ دينا اور خواتين میں دينی تعليم كےرجحان میں اضافہ كرنا بتايا گيا ہے۔امام جمعہ نے كہا كہ اس تعليمی ادارے میں ۳ مراحل میں تعليم دی جائے گی اور اگلے دو سالوں میں یہ مدرسہ اپنی خدمات شروع كر دے گا۔
373702