سوریہ كےفكری مركز كی قدس كے حوالے سے عالمی ذمہ داری پر تاكيد

IQNA

سوریہ كےفكری مركز كی قدس كے حوالے سے عالمی ذمہ داری پر تاكيد

16:44 - March 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1754374
آرٹ گروپ: دمشق میں فكری مركز نے قدس كے دنيائے اسلام و عرب كا دارالحكومت قرار دينے پر كہا ہے كہ قدس كے حوالے سے عالمی ذمہ داری پر تاكيد كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ كی رپورٹ كے مطابق اس ملك كےروزنامہ تشرين نے لكھا ہے كہ اس ملك كےفكری مركز نے كہا ہے كہ ہمارے مركز كی سرگرمياں مسئلہ قدس پر مركوز رہیں گی، بالخصوص عالمی كتاب ڈے كی مناسبت سے اسی عنوان پر كتاب صادر كی جائیں گی۔ اس مركز كے انچارج نے كہا كہ شام كے پبلشرز كی يونين كےصدر عدنان سالم نے كہا كہ ہمارا مركز شہر قدس كی ارزش اور اہميت كو متعارف كروائے گا اور اس شہر كو دنيائے عرب كا دارالحكومت قرار دينا اس شہر كی اہميت كو اجاگر كرنے كے مترادف ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قدس جو كہ امت اسلامیہ اور دنيائے عرب كا حصہ ہے لہذا ہماری كوشش ہو گی كہ اس كے عربی اسلامی پہلو كو نماياں حيثيت دی جائے اور اس میں جہادی ثقافت اور دشمن كے مقابلے میں صف آراء ہونے كو بھی زيادہ سے زيادہ مضبوط كيا جائے۔
374745
نظرات بینندگان
captcha