قرآنی كی اشاعت كے لیے قطری حكومت كی طرف سے ۲۵ ملين ريال كا بجٹ

IQNA

قرآنی كی اشاعت كے لیے قطری حكومت كی طرف سے ۲۵ ملين ريال كا بجٹ

16:55 - March 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1754463
بين الاقوامی گروپ: قطر كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے قرآن كی اشاعت كے لیے ۲۵ ملين ريال كا بجٹ رواں سال میں مختص كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپور ٹ كے مطابق (Peninsula) اخبار نے لكھا ہے كہ قطر كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور كے ايك اعلی افسر صالح محمد الماری نے روزنامہ " الشرق" كو انٹرويو میں كہا ہے كہ قرآن كےان نسخہ جات كی اشاعت كا كام آج سے تركی میں شروع ہو جائے گا۔ انھوں نے كہا كہ پہلے مرحلے میں ۷ لاكھ قرآنی نسخے پانچ سائز میں شائع كیے جائیں گے۔ اور یہ مرحلہ جولائی ۲۰۰۹ء تك مكمل كر ليا جائےگا۔ اس قطری افسر كا كہنا تھا كہ وہ ان قرآنی نسخہ جات كی اشاعت پر نظارت كے لیے تركی جا رہے ہیں اور مستقبل قريب میں ايك قرآنی اشاعت كا سنٹر قائم كر ديا جائے گا۔
374657

نظرات بینندگان
captcha