آرٹ گروپ: ۱۱مارچ ۲۰۰۹ء كو پاكستان كےشہر لاہور میں " الحمراء" آرٹ گيلری میں ايرانی آرٹسٹز كےفن پاروں كی نمائش كا آغاز ہوا۔ اس نمائش كا اہتمام پاكستان میں ايرانی قونصل خانہ نےكيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق گزشتہ روز ايرانی آرٹسٹز كےفن پاروں كی نمائش میں پروفيسرز ، اسٹوڈنٹس اور آرٹسٹز نےشركت كی۔ گزشتہ روز ۱۳ ربيع الاول كو اس نمائش كا آغاز ہوا اور ۱۷ ربيع الاول تك جاری رہےگی۔
376216