قرآن مجيد مختلف اديان كے درميان وحدت كی تاكيد كرتا ہے: نبیھ بری

IQNA

قرآن مجيد مختلف اديان كے درميان وحدت كی تاكيد كرتا ہے: نبیھ بری

12:38 - March 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1758081
سياسی وسماجی گروپ: لبنانی پارليمنٹ كے اسپيكر " نبیھ بری" نے كہا ہے كہ مسلمانوں كی طاقت و قوت اتحاد و وحدت میں مضمر ہے اور قرآن مجيد بھی مختلف اديان كے درميان وحدت كی تاكيد كرتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لبنان كے روزنامہ " المستقبل" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ نيبھ بری نے ۲۴مارچ ۲۰۰۹ء كو بيروت میں شيخ " عبداللہ العلايلی" اور شيخ" محمد جواد مغنیھ" كے افكار كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار سےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ دنيائےاسلام كے یہ دو عالم دين وحدت اسلامی كے داعی تھے اور ان كے افكار ہميشہ زندہ رہنے چاہئیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ شيخ " عبداللہ العلايلی" اور شيخ " محمد جواد مغنیھ"كے افكار كی بركتوں سے آج مصر، بيروت اور قم كے اسلامی كلچر میں اسلامی وحدت اپنی بنيادیں مضبوط كر چكی ہے۔ جناب نبیھ بری نے مزيد كہا كہ اسلامی وحدت كا مطلب یہ ہے كہ مذہبی اور قومی تعصب كونكال باہر كيا جائے اور یہ وہ افكار ہیں كہ جن كا پرچار لبنانی شيعوں كے رہنما " امام موسی صدر" كرتے رہے ہیں۔ لبنانی پارليمنٹ كے اسپيكر نے كہا كہ ان دو بزرگ علماء اسلام نے فقہ میں جدت كی داغ بيل ڈالی۔ ہم نے شيخ "عبداللہ العلايلی" سے بشريت كا احترام سيكھا اور شيخ جواد مغنیہ نے ہمیں بتايا كہ لبنان میں اختلاف، صہيونيزم اور نژاد پرستی كے مفاد میں ہے نہ كہ اسلام اور مسيحيت كے مفاد میں ۔
380203

نظرات بینندگان
captcha