برطانیہ میں اسلامی قوانين كو عملی جامہ پہنايا جائے

IQNA

برطانیہ میں اسلامی قوانين كو عملی جامہ پہنايا جائے

اعزازی گروپ/جلال بيطر فان: لندن میں مسلمانوں كے امام جمعہ نے كہا ہے كہ برطانیہ میں اسلامی قوانين كو عملی جامہ پہنايا جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " Daily Express" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ برطانیہ میں با اثر مسلم رہنما "انجم چوہدری" نے جمعہ كے دن اپنے خطاب میں كہا ہے كہ برطانیہ میں اسلامی قوانين كا اجراء ہونا چاہیے۔ چوہدری انجم نے كہا كہ سينكڑوں سال پہلے مسلمان تمام اقوام عالم پر حكومت كی اور مختلف اقوام كو جہالت كی تاريكيوں سے باہر نكالا۔ میں جانتا ہوں كہ اگر اب میں كہوں كہ برطانیہ میں اسلامی شريعت نافذ ہونی چاہیے تو كوئی ميری بات پر توجہ نہیں دے گا۔ ليكن حقيقت یہ ہے كہ دنيا میں اسلام كی حاكميت زيادہ دور نہیں ہے ۔ لندن كے امام جمعہ نے یہ بھی كہا ہے كہ اب وہ وقت آ پہنچا ہے كہ اسلامی افواج مغرب سے ليكر مشرق تك پوری دنيا پر اپنی گرفت مضبوط كرلیں۔
381005