نبیہ بری كا علمائے شيعہ و سنی اسمبلی تشكيل دينے كا مطالبہ

IQNA

نبیہ بری كا علمائے شيعہ و سنی اسمبلی تشكيل دينے كا مطالبہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی پارليمنٹ كے اسپيكر نبیہ بری نے اپنی ايك گفتگو كے دوران مذہبی اختلافات كو ختم كرنے كی غرض سے اہل سنت اور شيعہ علماء كی شركت سے ايك اسمبلی تشكيل دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق نبیہ بری نے بيروت میں امام صادق علیہ السلام ثقافتی مركز میں شيخ بہائی نامی لائبريری كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اختلافات اور تفرقہ ايجاد كرنے كی كوششوں كا منہ توڑ جواب اتحاد و وحدت ہے لہذا مختلف اسلامی شيعہ اور سنی علماء كو ايك علماء اسمبلی تشكيل دينی چاہیے تاكہ مذہبی اختلافات اور كشيدگی كا خاتمہ كيا جا سكے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ استكبار میڈيا كے ذريعے شيعہ اور سنی مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كرنے كے درپے ہے لہذا اس قسم كی كوششوں كا مقابلہ كرنے كے لیے اتحاد و وحدت ايك بہترين جواب ہے۔
480131