زمبيا میں "امام رضاعلیہ السلام كی نگاہ میں قرآنی معارف" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

زمبيا میں "امام رضاعلیہ السلام كی نگاہ میں قرآنی معارف" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

14:14 - October 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1839608
بين الاقوامی گروپ: لوساكار میں ايرانی كلچرل سنٹر میں امام رضا علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۳۰ اكتوبر كو "امام رضا علیہ السلام كی نگاہ میں قرآنی معارف" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں مختلف اسلامی جماعتیں اور اہل بيت(ع) كے چاہنے والے شركت كر رہے ہیں۔
زمبيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر حجۃ الاسلام محمد اسدی موحد نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار میں زمبيا كے مفتی شيخ معالہ اور ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "امام رضا علیہ السلام كے مناظرات كا جائزہ اور قرآن كريم میں توحيد " كے موضوع پر تقرير كریں گے اور اس كے علاوہ شيخ جبرئيل بھی قرآن كريم كی نظر میں فلسفہ اسلامی كے بارے میں اپنے نظريات بيان كریں گے۔
ياد رہے كہ اس سيمينار كے ساتھ ساتھ شمس الشموس نامی نمائش بھی لگائی جائی گی جس میں امام رضا علیہ السلام سے مربوط كتابیں اور ثقافتی آرٹ شاہكار كو پيش كيا جائے گا۔
480343

نظرات بینندگان
captcha