آيسسكو كی كوششوں سے"غير مادی ثقافتی ورثے كی حفاظت كے طريقوں" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

آيسسكو كی كوششوں سے"غير مادی ثقافتی ورثے كی حفاظت كے طريقوں" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

15:21 - October 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1841009
بين الاقوامی گروپ: آيسسكو كی كوششوں اور دعوت اسلامی كی عالمی انجمن كے تعاون سے ۲۶ سے ۲۸ اكتوبر تك ليبيا كے دارالحكومت "طرابلس" میں "عربی ممالك میں غير مادی ثقافتی ورثے كی حفاظت كے طريقوں" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مراكش، مصر، تيونس، ليبيا، اردن، سوریہ، قطر اور عمان كے نمائندے اس سيمينار میں شركت كر كے غير مادی ثقافتی ورثے كی وضاحت اور عربی ممالك كے عوام كے اسلامی اور ثقافتی تشخص كو قائم ركھتے ہیں اس كا كردار اور اس سيمينار میں ثقافتی ورثے كی حفاظت كے طريقوں كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی۔
482598

نظرات بینندگان
captcha