بيلجيئم میں "مغربی معاشرے میں مسلمان خاندان كا تشخص" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

بيلجيئم میں "مغربی معاشرے میں مسلمان خاندان كا تشخص" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:37 - October 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1841371
بين الاقوامی گروپ: بيلجيئم كےدارالحكومت بروكسل میں ۲۸ اكتوبر كو اس شہر كے اسلامی علوم كالج (FSIB) كی كوششوں سے "مغربی معاشرے میں مسلمان خاندان كا تشخص" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islamic-events'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں كاسابلانكا كی "حسن ثانی" يونيورسٹی كی پروفيسر "نعيمہ بن يعيش" بيلجيئم كی دانشور "اسماء بلدی" اور اس ملك كی مسلمان طالبات شركت كر رہی ہیں۔
اس ايك روزہ سيمينار میں تلاوت قرآن كريم، عربی اور فرانسيسی زبان میں تقارير، مسلمان خواتين كے توسط سے اسلامی موسيقی اور دعا، سوال وجواب اور ديگر كئی پروگرام منعقد ہوں گے۔
اس سيمينار كا مقصد مغربی معاشرے میں اقليت كے عنوان سے مسلمان خواتين كی زندگی كا جائزہ اور اسلامی زندگی كا يورپی ممالك كے سماجی قوانين سے مطابقت كی كيفيت كے بارے میں بحث وگفتگو كرنا ہے۔
483077

نظرات بینندگان
captcha