افغانستان میں قرآن كريم كی بے حرمتی پر طلباء كا مظاہرہ

IQNA

افغانستان میں قرآن كريم كی بے حرمتی پر طلباء كا مظاہرہ

سياسی وسماجی گروپ: امريكی فورسز كی جانب سے قرآن كريم كی بے حرمتی پر كابل شہر كی يونيورسٹيوں كے سينكڑوں طلباء نے ۲۵ اكتوبر كو افغانستان كی پارليمنٹ روڈ پر مظاہرہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق امريكی فورسز كی جانب سے قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف ہونے والے مظاہرين نے امريكہ كے خلاف نعرے لگائے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق مظاہروں كا اصلی سبب امريكی فورسز كی جانب سے قرآن كريم كی بے حرمتی ہے كہ جس كا واقعہ ابھی معلوم نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتہ بھی افغانستان كے صوبے جلال آباد كے مركز ننگرھارشہر میں بھی امريكی فورسز كے خلاف مظاہرے كیے گئے تھے۔
483680