اسلامی انقلاب كی وجہ سے قرآنی سرگرميوں میں اضافہ ہوا ہے

IQNA

اسلامی انقلاب كی وجہ سے قرآنی سرگرميوں میں اضافہ ہوا ہے

13:08 - October 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1842301
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران كے ايك قديمی ماہر قرآن كريم نے ملك میں قرآنی سرگرميوں میں اضافے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ملك میں قرآنی سرگرميوں میں اضافے كا سرچشمہ اسلامی انقلاب كا وجود میں آنا ہے۔
ايران كے قديمی ماہر قرآن كريم "علی اكبر حنيفی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كے دوران كہا ہے كہ قرآنی سرگرميوں میں اضافے كا سب سے عمدہ سبب اسلامی انقلاب كا وجود میں آنا ہے اور اس كے بعد ديگر حكام اور بالخصوص قائد انقلاب اسلامی كی حمايت كے ذريعے ان سرگرميوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے قائد انقلاب اسلامی كے كلام كہ جس میں آپ نے فرمايا ہے اگر معاشرے میں قرآنی معرفت پيدا ہو جائے تو معاشرے سے جمود، اخلاقی رذائل اور نا انصافی كا خاتمہ ہو جائے گا" كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ شعور، آگاہی اور قرآن كريم كے تقرب كا ثمرہ معرفت ہے اور اس معرفت كے حصول كے كئی راستے ہیں جن میں سب سے آسان ترين راستہ قرآنی محافل میں شركت كرنا ہے البتہ فقط یہی راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ آبادی میں اضافے اور مختلف ملكی اور غير ملكی چينلز كے باوجود موجودہ روش كافی نہیں ہے لہذا وسيع پيمانے پر منظم اور طولانی مدت پروگرامنگ اور ان سرگرميوں كی تاثير كے بارے میں مسلسل آفات كا جائزہ ليتے ہوئے ان سرگرميوں كو موثر بنايا جا سكتا ہے۔
483829

نظرات بینندگان
captcha