بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی عيسائی قومی انجمن كے سربراہ نے كہا كہ ابراہيمی مسجد كو صہيونی آثار قديمہ سے ملحق كرنے كا صہيونی حكومت كا جديد فيصلہ سياسی پہلو ركھتا ہے اور اس كامقصد فلسطينی دينی مقدسات كوتباہ كرنا اور اس ملت كو انكے دينی، ثقافتی اور تمدنی حقوق سے محروم كرنا ہے۔
ڈمٹری دليانی نے مزيد كہا كہ فلسطين كے عيسائی اور اسلامی مقدس مقامات كو مسلسل اپنے حملوں كا نشانہ بنانا صہيونی حكام كی شدت پسندانہ سياست سے عكاسی كرتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مظالم كا مقابلہ كرنے كے لئے تمام فلسطينيوں كے باہمی اتحاد ووحدت كی ضرورت ہے۔
543645