تركی میں انگريزی زبان میں شعبہ تعليم الہيات كا افتتاح

IQNA

تركی میں انگريزی زبان میں شعبہ تعليم الہيات كا افتتاح

12:32 - June 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1935510
ثقافتی و سماجی گروپ: انقرہ يونيورسٹی پہلی مرتبہ تركی میں انگريزی زبان میں شعبہ تعليم الہيات كا افتتاح كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "آكشام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انقرہ يونيورسٹی كے ايك عہديدار نے تركی كی مطبوعات سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ انقرہ يونيورسٹی كے فيكلٹی آف الہيات نے ۲۰۱۰ء ، ۲۰۱۱ كے تعليمی سال كے دوران انگريزی زبان میں شعبہ تعليم دين اسلام اور علوم دينی كے افتتاح كا فيصلہ كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس فيكلٹی كے ايم اے كے نصاب میں قرآن كريم كے بارے میں موجودہ تحقيقات ، اسلام میں تصوف كی تاريخ، دينی نفسيات، اسلامی نام، عربی، فارسی، يونانی، عبرانی اور لاطينی زبانوں كے دروس شامل ہیں۔
591923

نظرات بینندگان
captcha