بين الاقوامی كانفرنس "دين اور عصر حاضر كی بيداری" سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق امريكہ كے مذہبی رہنماؤں کی آرگنائزیشن كے جنرل سيكرٹری "ڈاكٹر بابا جين" نے اپنے خطاب كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ دنيا كے مسائل اور مشكلات كے حل كے لیے دينی ڈپلوميسی كا استعمال كرنا چاہيئے ۔
انہوں نے "دينی ڈپلوميسی ؛ تنازعات كے حل كے لیے آلہ كار" كے عنوان سے اپنے خطاب کے دوران زور ديا ہے كہ دينی ڈپلوميسی جس كی ماہيت سياست نہیں بلكہ اخلاق ہے، موجودہ مسائل كے حل میں سود مند ثابت ہو سكتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ دينی ڈپلوميسی كا مہم ترين كام بہتر ادراك كے لیے باہمی گفتگو كی ترويج ہے جو ہر قسم کے لڑائی جھگڑے كی روك تھام كا باعث بنے گی ۔
997836