ہندوستان؛ "عورتوں كے حقوق اسلام كی نگاہ میں " كا جائزہ

IQNA

ہندوستان؛ "عورتوں كے حقوق اسلام كی نگاہ میں " كا جائزہ

22:18 - May 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2337273
فكر و نظر گروپ: ہندوستان كے صوبہ "اوتاراكند" كے شہر "دہرادون" كے "الجواد" انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام اتوار 27 مئی كو "حضرت فاطمہ زہراء" كے موضوع پر منعقدہ سيمينار میں "عورتوں كے حقوق اسلام كی نگاہ میں " كا جائزہ ليا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق نئی دہلی كے امام جمعہ حجۃ الاسلام محسن تقوی، اہل سنت كے معروف عالم دين اور مفتی رئيس احمد ، روزنامہ صحافت كے چيف ایڈیٹر سيد امان عباس ، فضل امام، صوبہ كے گورنر وجی بھوگنا، كانگرس پارٹی كے چئير مين سوریہ كانت، كی موجودگی میں یہ سيمينار منعقد ہوا ۔ ان كے علاوہ ملك بھر سے علماء كرام ، دانشور ، قائدين ، اور بہت ساری مذہبی اور سياسی شخصيات بھی موجود تھیں۔
اس سيمينار میں ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام مہدوی پور اور صوبہ اوتاراكند كے گورنر نے اپنی تقارير میں عورتوں كے حقوق اسلام اور ہندوستان كے قوانين كے مطابق كا جائزہ ليا۔
اسی طرح سوریہ كانت نے اپنے خطاب میں كہا اسلام نے عورت كے مقام كو مشخص كرديا ہے اور عورت كے حقوق كی حفاظت پر زور ديا ہے ۔ اور حضرت فاطمہ زہراء(س)نے اپنی زندگی اسلام كے قوانين كے مطابق گزاری اور ان كی زندگی تمام عورتوں، ماؤں اور بہنوں كيلئے نمونہ ہے۔اس بناء پر حكومتیں اسلام كے قوانين پر عمل اور عورتوں كے حقوق كی حفاظت كركے معاشرہ كی ترقی كا موجب بن سكتے ہیں۔
1018556
نظرات بینندگان
captcha