يمن ؛ قومی سطح پر فعال حفظ قرآن سينٹرز كے پہلے اجلاس كا آغاز

IQNA

يمن ؛ قومی سطح پر فعال حفظ قرآن سينٹرز كے پہلے اجلاس كا آغاز

23:04 - May 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2338080
بين الاقوامی گروپ : ۲۷ مئی كو خيراتی اور فلاحی فاؤنڈيشن "آیہ" كی كوششوں سے يمن كے دارالحكومت صنعاء میں قومی سطح پر فعال حفظ قرآن كريم سينٹرز اور اداروں كے پہلے اجلاس كا آغاز كيا گيا جو ۲۸ مئی كو اختتام پزير ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ felixnews، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس "من اجل مؤسسات قرآنية رائدة (پيش رو قرآنی مراكز كی خاطر﴾" كے شعار سے منعقد كيا گيا ہے جس میں يمن كے مختلف صوبوں سے ۴۰ قرآنی مراكز نے شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ اجلاس كے دوران "قرآنی مراكز كے درميان تعاون اور ہم آہنگی كے مواقع"،"گروہی اور منظم سرگرمياں اورقرآنی ادارے پر ان كے اثرات" ،"قرآنی ادارے ؛ حقائق اور توقعات" اور"خيراتی قرآنی مراكز میں ترقياتی تحقيقاتی نظام" كے عنوان سے مقالے پيش كیے گئےہیں ۔
1018593
نظرات بینندگان
captcha