امريكی محكمہ انصاف ٹنسيسی كے مسلمان عوام كے حقوق كی حفاظت كرے

IQNA

امريكی محكمہ انصاف ٹنسيسی كے مسلمان عوام كے حقوق كی حفاظت كرے

20:12 - May 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2338425
بين الاقوامی گروپ : ٹنسيسی رياست كی عدالت كے حكم سے مسجد كی تعمير روك دی گئی جس سے كونسل آف اسلامك امريكن افيئرز نے امريكی محكمہ انصاف سے ٹنسيسی كے مسلم عوام كے حقوق كی حفاظت كا مطالبہ كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿Djn﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كونسل آف اسلامك امريكن افيئرزكے وكيل قادرعباس نے اعلان كيا ہے اسلام مخالف افراد كے بے بنياد الزمات كی وجہ سے امريكہ كے مسلمانوں كے قانونی حقوق پامال نہیں ہونے چاہیں۔
انہوں نے كہا اگر ٹنسيسی پلانينگ كمشن مسجد كی دوبارہ تعمير كی اجازت نہیں دے گا تو ہم امريكی محكمہ انصاف سے مطالبہ كریں گے كہ ٹنسيسی مسلم عوام كے قانونی حقوق كی حفاظت كرے۔
كونسل آف اسلامك امريكن افيئرز نے اعلان كيا ہے كہ دو سال پہلے جب اس مسجد كی تعمير كا كام شروع كيا گيا تو اسلام مخالف افراد نے متعدد بار اس مسجد پر حملہ كيا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حال ہی میں اسلام مخالف گروہوں نے مسجد كی تعمير پر تنارع كھڑا كرديا جس كی وجہ سے عدالت نے اس تعمير روك دی ۔
1020588
نظرات بینندگان
captcha