جارجيا میں نيمہ شعبان كے جشنوں كا انعقاد

IQNA

جارجيا میں نيمہ شعبان كے جشنوں كا انعقاد

0:25 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2362931
ادب وآرٹ گروپ: حضرت امام مہدی (عج) كی ميلاد باسعادت كے موقع پر جارجيا كے مختلف شہر وں میں جشن كی تقاريب منعقد ہوئیں جس میں عاشقان اہل بيت كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جارجيا میں جمہوری اسلامی ايران كی سفارت میں حضرت امام مہدی (عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۵ جولائی كو جشن كی تقريب منعقد ہوئی جس میں جارجيا میں مقيم ايرانيوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
اس تقريب كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا اس كے بعد جمہوری اسلامی ايران كا ترانہ پڑھا گيا اس كے بعد جارجيا میں ايرانی سفير مجيد صابر نے ميلاد امام زمانہ كی مبارك باد پيش كرتے ہوئے فلسفہ انتظار اور منتظروں كی صفات كے بارے میں گفتگو كی اس تقريب میں ذاكرين اہل بيت نے امام زمانہ (عج) كی خدمت میں نذرانہ عقيدت پيش كيا آخر میں سب نے امام مہدی (عج) كے ظہور كے لیے مشتركہ دعا پڑھی حاضرين كے لیے نياز كا بھی اہتمام كيا گيا تھا۔
۱۰۴۶۰۳۹
نظرات بینندگان
captcha