تركی میں خاندانوں كے لیے اسلامی مشاورتی سينٹر كا قيام

IQNA

تركی میں خاندانوں كے لیے اسلامی مشاورتی سينٹر كا قيام

سياسی اور سماجی گروپ : ۷ جولائی كو تركی كے صوبے ايغڈير میں خاندانوں كی رہنمائی كے لیے اسلامی مشاروتی سينٹر كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، مذہبی امور كی ماہر ياسمين بيلگہ نے اس بارے میں كہا : اس سينٹر نے شہر كے دينی مركز میں اپنے كام كا آغاز كيا ہے اور اس كے كام كی بنياد دينی اور قرآنی تعليمات كی روشنی میں خاندانوں كو درپيش مشكلات كا حل تلاش كرنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ دينی اعتقادات كی تقويت كے ذريعے خاندانوں كی مشكلات كو برطرف كرنے والے اس سينٹر كے بارے میں آمادہ شدہ پمفلٹ كےذريعے لوگوں كو معلومات فراہم كی جارہی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ افتتاحیہ تقريب مقامی حكام ، علما اور دينی و قرآنی علوم كے اساتيد كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
1048547