دبئی ؛ حفظ قرآن مقابلوں كے لیے ناموں كے اندارج كا آغاز

IQNA

دبئی ؛ حفظ قرآن مقابلوں كے لیے ناموں كے اندارج كا آغاز

23:44 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365570
بين الاقوامی گروپ : آج ۱۰ جولائی سے طالبات كے لیے خصوصی حفظ قرآن كريم مقابلوں كے لیے ناموں كے اندارج كا آغاز ہو گيا ہے جو ايك ہفتے تك جاری رہے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «KhaleejTimes»، كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے ماہ رمضان كے حوالے سے منعقدہ چھٹی كانفرنس كے پروگراموں كا حصہ ہیں جو دبئی كی خيراتی سرگرميوں اور اسلامی اموركے لیے قائم ادارے كی جانب سے منعقد كی جارہی ہے ۔
واضح رہے كہ اس سال یہ مقابلے (قرآن كا محل نزول)كے عنوان سے ۴ مختلف شعبوں میں منعقد كیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ ان مقابلوں میں شرکت کرنے والی طالبات حفظ کل قرآن ، ۲۰ جزء ، ۱۰ جزء اور ۵ جزء پر مشتمل چار مختلف شعبوں میں باہمی مقابلہ کریں گی ۔
قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں کے حتمی وقت کا اعلان ناموں کے اندارج کے بعد کیا جائے گا۔
10497501
نظرات بینندگان
captcha