پاكستان ؛ عالم اسلام كو درپيش چیلنجز اور ان کے راہ حل كا جائزہ

IQNA

پاكستان ؛ عالم اسلام كو درپيش چیلنجز اور ان کے راہ حل كا جائزہ

23:53 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365579
علم و فكر گروپ : پاكستان كے شہر لاہور میں اسلامی ادارے منہاج القرآن كی كوششوں سے منعقدہ ايك سيمينار كے دوران عالم اسلام كو درپيش چيلنجز اور ان كے راہ حل كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ،اس كانفرنس كے دوران ممتاز علمی ، دينی اور سياسی شخصيات نے اسلام كی ترقی میں حائل مشكلات اور ان كے راہ حل كے بارے میں تبادلہ خيال كياہے ۔
مذہبی مفكر سيد الطاف حسين گيلانی نے كہا : آج عالم اسلام كی بنيادی مشكل وحدت اور يكجہتی كا فقدان ہے اس بنياد پر دنيا بھر كے مسلمانوں كو قرآن كريم اور احاديث پر اعتماد كرتے ہوئے اپنے درميان وحدت اور يكجہتی كے لیے كوشش كرنی چاہیئے تاكہ ہر شعبے میں ترقی كی جا سكے ۔
1049542
نظرات بینندگان
captcha