ملائيشيا كے بين الاقوامی مقابلے كی پانچویں رات /مراكشی قاریہ كی خوبصورت قرائت

IQNA

ملائيشيا كے بين الاقوامی مقابلے كی پانچویں رات /مراكشی قاریہ كی خوبصورت قرائت

20:17 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366472
بين الاقوامی گروپ : ملائيشيا نے بين الاقوامی قرآنی مقابلے كی پانچویں رات میں خواتين گروپ سے مراكش كی قاریہ نے خوبصورت تلاوت پيش كركے محفل لوٹ لی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نمائندے نے كوالالمپور سے رپورٹ دی ہے كہ گذشتہ شب 10 جولائی ان بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی پانچویں شب تھی ۔ محفل كا آغاز كروشيا كے نمائندے نے سورہ مائدہ كی آيت نمر 72 كی تلاوت سے كيا ۔ اس كے بعد كمبوڈ يا كے حسن يوسف نے سورہ نحل كی تلاوت كی پھر خواتين گروپ سے مالديپ كی مريم عقيل نے قرائت كی اس كے بعد ہندوستان كے قاری جو عمرمیں كافی بڑے ہیں اچھی تلاوت كی ۔ كوسوو كے قاری ابراھيم ايرانی گروپ كے كافی قريب تھے انہوں نےبہت خوب صورت تلاوت پيش كی اور بالآخر متعدد راتوں كے بعد خواتين گروپ سے مراكش كی قاریہ نے دلنشين قرائت كی جسے سن كر پورا ہال جوم اٹھا ۔ ايران كے نمائندے امين پويا نے بھی اس خاتون كی قرائت كو كافی سراہا ہے۔
1050077
نظرات بینندگان
captcha