ملائيشيا میں قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ريجينل آفس كی ضرورت ہے

IQNA

ملائيشيا میں قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ريجينل آفس كی ضرورت ہے

20:23 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366473
بين الاقوامی گروپ : ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر جنرل نے ملائيشيا كے لوگوں میں قرآنی سرگرميوں میں دلچسپی اور جنوب مشرقی ايشيا میں موجود صلاحيت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كا ملائيشيا میں ريجنيل آفس ہونا چاہیے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نمائندے نے كوالالمپور میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر جنرل علی اكبر ضيائی سے گفتگو كی ہے ۔جس میں علی اكبر صيانی نے كہا جنوب مشرقی ايشيا كے اسلامی ملك ملائيشيا میں قرآنی سرگرميوں كے لئے (ايكنا) كا ريجينل آفس تاسيس ہونا چاہیے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس كے علاقے كے اكثر مسلمان قرآن اور قرآنی سرگرميوں میں دلچسپی ركھتے ہیں ان كاادعا ہے كہ قرآنی تعليمات اور قرآن كريم كی اشاعت میں پہلے نمبر پر ہیں ۔یہ اس بات كی دليل ہے كہ دنيا كی پہلی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كو اس ملك میں ريجنيل آفس تاسيس كرنا چاہیے ۔
ضيائی نے كہا كہ ملائيشيا میں قرآنی سرگرميوں اور قرآن كريم كی اشاعت پر بہت بڑی سرمایہ كاری ہوتی ہے ۔ ملائيشيا جنوب مشرقی ايشيا كا ترقی يافتہ ملك ہے اسی طرح قرآنی تعليمات اور الكٹرانيك قرآن میں بھی بہت ترقی كی ہے ۔ علی اكبر ضيائی نے مزيد كہا ملائيشيا میں شيعہ دشمن عوامل نے غلط پراپگنڈا كيا ہوا ہے كرشيعوں كا كوئی اور قرآن ہے (ايكنا) كے دفتر كی تاسيس سے پر شبھات بھی ختم ہو جائیں گے ۔
1050078
نظرات بینندگان
captcha