جنوب مشرقی ايشيا كی عظيم ترين مسجد كی غبار روبی اور عطر افشانی

IQNA

جنوب مشرقی ايشيا كی عظيم ترين مسجد كی غبار روبی اور عطر افشانی

سياسی و سماجی گروپ : ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے انڈونيشا كے دار الحكومت جكارتہ میں واقع جنوب مشرقی ايشيا كی سب سے بڑی مسجد كی غبار روبی کے ساتھ ساتھ عطر افشانی كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق مسجد استقلال كے مسئول «عدنان هاراهاپ» (Adnan Harahap)، نے ۱۲ جولائی كو كہا : مسجد كی داخلی صفائی كے ساتھ ساتھ بيرونی ديواروں سے بھی گرد و غبار صاف كيا جائے گا اور ماہ رمضان سے پہلے مسجد میں عطر افشانی بھی كی جائے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ كام ايك ہفتے تك مكمل كر ديا جائے گا كہ جس كے بعد مسجد كو نمازيوں اور عبادت گزاروں كے لیے كھول ديا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ ماہ رمضان كی مناسبت سے اس مسجد میں مختلف تبليغی اور قرآنی پروگراموں كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
1052264