پاكستان میں رمضان المبارك كے استقبال كی كمپين كا آغاز

IQNA

پاكستان میں رمضان المبارك كے استقبال كی كمپين كا آغاز

21:40 - July 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2369174
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے مذہبی گروپوں كے تعاون سےرمضان المبارك كے استقبال كی كمپين شروع ہو گئی ہے ۔ اس كا مقصد مسلمانوں كو روزے كے دينی اور سماجی پہلوؤں سے آشنا كرانا ہے مخصوص وہ لوگ جنہوں نے تازہ اسلام قبول كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے On Islam نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے شھر كراچی میں جماعت اسلامی كے صدر محمد حسين محنتی نے اعلان كيا ہے كہ رمضان المبارك كے استقبال كی كمپين گذشتہ دس سالوں سے پاكستان میں برقرار ہورہی ہے اور یہ مہم رمضان المبارك سے تين ہفتے قبل شروع ہوتی ہے ۔
اس مہم كے دوران سينكڑوں تقارير كے پروگرامز كےعلاوہ روزہ داری كے مختلف دينی اور سماجی پہلوؤں كو اجاگر كرنے كے پروگرامز شامل ہیں ۔ ان كا كہنا ہے كہ اس كمپين كا مقصد عوام كو قرآن و سنت كے مطابق روزہ د اری كے احكام كی تعليم دينا ہے اس كے علاوہ تازہ مسلمانوں كو بھی روزہ داری كے مختلف پہلوؤں سے آشنا كرانا ہوتا ہے گذشتہ سال سينكڑوں ھندوں اور عيسائيوں نے اسلام قبول كيا ہے ۔
1052525

نظرات بینندگان
captcha