جنت البقيع انسانی ضمير كو مدد كے لیے پكارتی ہے

IQNA

جنت البقيع انسانی ضمير كو مدد كے لیے پكارتی ہے

20:09 - August 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2400904
بين الاقوامی گروپ : وہابيت نے اپنی ابتدا سے ہی اسلام كی حقيقی تعليمات سے دور گمراہ فرقے اور برطانوی استعمار كی پيدوار كے عنوان سے جنت البقيع میں ائمہ اطہار (ع) اور صحابہ كرام (رض) كے مزاروں كو منہدم كرنے كا آغاز كيا اور آج اپنی بھرپور دشمنی اور كينے كی بنياد پر عاشقان اہل بيت (ع) كو اس مقدس قبرستان كی زيارت سے روكنے كے لیے كوشاں ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، عراق كے محقق اور مصنف جميل ظاہری نے يوم انہدام جنت البقيع كے موقع پر "البقيع يستغيث الضمير الانسانی" (بقيع انسانی ضمير كو مدد كے لیے پكارتی ہے) كے عنوان سے اپنے مقالے كو اطلاع رساں ويب سائیٹ "صوت العراق" كے ذريعے نشر كيا ہے ۔
واضح رہے كہ وہابيوں نے ۲۵ اپريل ۱۹۲۵ كو آئمہ اطہار اور اصحاب پيغمبر (ص) كے مقبروں كو منہدم كرنے اور جنت البقيع كو مكمل طور پر ويران كرنے كا فيصلہ كيا تھا۔
1085187
نظرات بینندگان
captcha