ايران كے مقدس مقامات كی زيارت كے لیے سفر كرنے والے عراقی زائرين كی تعداد میں اضافہ

IQNA

ايران كے مقدس مقامات كی زيارت كے لیے سفر كرنے والے عراقی زائرين كی تعداد میں اضافہ

23:55 - August 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2400995
بين الاقوامی گروپ : عراق میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے خيال ظاہر كيا : ايران كا سفر كرنے والے عراقی زائرين كی تعداد میں نماياں اضافہ ہوا ہے جس كے علل و اسباب كا سياسيی اور اقتصادی تناظر میں جائزہ ليا جا سكتا ہے ۔
عراق میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۷ اگست كو عراق كا سفر كرنے والے ايران كے محكمہ حج و زيارت كے سربراہ حجت الاسلام "موسوی" بغداد پہنچے ہیں جن كا ايران كے سفير "حسن دانائی فر" نے استقبال كيا ہے ۔
حسن دنائی فر نے اپنی گفتگو كے دوران عراقی زائرين كے ايران كی طرف سفر كی اہميت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : گزشتہ سال كے دوران ۷لاكھ ۴۰ ہزار عراقی زائرين نے ايران كا سفر كيا ہے جن میں سے ۱ لاكھ ۴۰ ہزار افراد كا تعلق عراق كے سنی نشين شمالی علاقوں سے تھا اسی طرح ۶لاكھ افراد عراق كے شيعہ علاقوں سے تعلق ركھنے والے تھے ۔
1086224
نظرات بینندگان
captcha