مظلوموں كی حمايت كے لیے علما كے درميان اتحاد ضروری ہے : شام کے مفتی اعظم 

IQNA

مظلوموں كی حمايت كے لیے علما كے درميان اتحاد ضروری ہے : شام کے مفتی اعظم 

23:45 - January 27, 2013
خبر کا کوڈ: 2487276
بين الاقوامی گروپ : شام كے مفتی اعظم نے آيت اللہ اراكی سے اپیل کی ہے کہ عالم اسلام كے تمام علما اور دانشوروں كو وحدت اور يكجہتی كی طرف دعوت دیں تاکہ ان کے درمیان ايسا اتحاد قائم کیا جائے جس كے ذريعے مسلمانوں اور دنيا بھر كے مظلوموں كی مزاحمت كا دفاع اور حمايت كی جاسكے نہ کہ صرف قدس میں نماز ادا کرنے کی باتیں ہوں چاہے یہ نماز اسرائیلی پرچم کے زیر سایہ ہی کیوں نہ ہو ۔
انہوں نے اپنے خطاب كے دوران تمام مسلمانوں كو رسول كريم(ص) اور ان كے فرزند امام جعفر صادق(ع) كی ولادت باسعادت كے موقع پر مبارك باد پيش كی اور مزيد كہا :یہ كانفرنس ايسے وقت منعقد كی جا رہی جب امت اسلامیہ كو چاروں طرف سے خطروں نے گھير ركھا ہے بلكل اسی طرح جس طرح اللہ نے قرآن میں مسلمانوں کا حال بیان کرتے ہوئے فرمايا: دشمن ہم پر ہر طرف سے حملہ آور ہے ۔
1178827
نظرات بینندگان
captcha