فرانس كے شہر "اورلينز"میں اسلامی سكول کی تعمیر پر پابندی 

IQNA

فرانس كے شہر "اورلينز"میں اسلامی سكول کی تعمیر پر پابندی 

22:28 - February 21, 2013
خبر کا کوڈ: 2500330
بين الاقوامی گروپ : "اورلينز" كے ميئر نے شہر میں مسلمانوں كے پہلے خصوصی سكول كی تعمير كی مخالفت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«islametinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اورلينز كے ميئر نے "لوآرہ " كے علاقے میں پہلے خصوصی اسلامی سكول كی تعمير كی مخالفت كا اعلان كيا ہے ۔
ميئر نے اعلان كيا : ايك سال قبل الامانہ انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے اس سكول كی تعمير كے لیے ۹۰۰ مربع میٹر زمين كی خريداری كی گئی ہے ۔
ميئر نے ابھی تك سكول كی زمين كے بارے میں كسی قسم كے اقدام كا اعلان نہیں كيا ليكن سكول كے حكام نے ميئر كے اس عمل پر قانونی اداروں میں شكايت دائر كرنے كا اعلان كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ Education et Réussite نامی یہ سكول اس علاقے میں مسلمانوں كے لیے اپنی نوعيت كا پہلا سكول ہے ۔
1192101
نظرات بینندگان
captcha