ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ كے «Press TV»، حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ تل ابيب يونيورسٹی ان اسرائيلی يونيورسٹيوں میں سے ہے جس نے اس سے قبل بھی اس قسم كے پروگرام منعقد كیے ہیں ۔
واضح رہے كہ ان كانفرنسوں كا ہدف سعودی عرب ، مصر اور اردن سميت دنيا كے ديگر ممالك میں شيعہ سنی كے درميان فرقہ ورايت پھيلانے كے لیے وہابيوں كو ترغيب دلانا ہے ۔
"Conscience International"نامی انسانی حقوق كے ادارے كے سربراہ "جيمز جنينگز" نے اس بارے میں كہا : طول تاريخ میں اسرائيلی حكمت عملياں اس بات كی نشاندہی كرتی ہیں كہ اس غاصب حكومت كی سياسی پاليسی"تفرقہ ڈالواور حكومت كرو" پر مبنی ہے ۔
1202451