آل خلیفہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے اقتدار کو طول نہیں دے سکتی، رشید احمد چغتائی

IQNA

آل خلیفہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے اقتدار کو طول نہیں دے سکتی، رشید احمد چغتائی

17:25 - December 29, 2014
خبر کا کوڈ: 2649111
بین الاقوامی گروپ:حالیہ دنوں پاکستان سے تعلق رکھنے والے خاص مکتبہ فکر کے افراد کو بحرینی شہریت دینے پر بات کرتے ہوئے معروف صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے انتہاپسندوں کی کھیپ لیجانا سانپ پالنے کے مترادف ہے، انتہا پسند کبھی بھی کسی کے دوست نہیں ہوتے۔

ایکنا نیوز-اسلام ٹایمز- بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے عوام پر اپنے ظلم و جبر کو جاری رکھتے ہوئے تازہ کارروائی میں ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے رہنما شیخ علی سلیمان کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسلامک یونائیٹڈ کونسل کے صدر رشید احمد چغتائی کا کہنا تھا کہ بحرین کی حکومت اس طرح کے اقدامات سے کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گی۔ فرقہ وارانہ آگ کو بھڑکا کر یا دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعہ آل خلیفہ حکومت اپنے اقتدار کو بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرینی عوام اپنے ملک سے وفادار ہیں، بحرینی حکمرانوں کو چاہیے کہ ملک میں موجود اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملک بیٹھ کر، مذاکرات کے ساتھ بہتر لائحہ عمل نکالیں تاکہ بحرین حکومت سعودی عرب کی کاسہ لیسی سے گلو خلاصی کر سکے۔ اپنی عوام کے ذریعہ ملک کو مضبوط کریں، دوسرے ممالک سے امداد لیکر اپنے ملک کو میدان جنگ نہ بنائیں۔

آل خلیفہ حکومت نے حالیہ دنوں پاکستان سے تعلق رکھنے والے خاص مکتبہ فکر کے افراد کو بحرینی شہریت دی، جس سے بحرینی عوام میں اشتعال پایا جاتا ہے اور فرقہ وارانہ آگ بھڑکنے کا خطرہ بھی موجود ہے، اس اقدام پر بات کرتے ہوئے رشید احمد چغتائی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے انتہاپسندوں کی کھیپ لیجانا سانپ پالنے کے مترادف ہے، انتہا پسند کبھی بھی کسی کے دوست نہیں ہوتے، یہ انتہائی قابل افسوس امر ہے حکومت پاکستان کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، اس پر فوری حکومت پابندی عائد کرے۔

428980

نظرات بینندگان
captcha