انڈونیشاء میں «امام حسین(ع)» قرآنی کورسز کا اہتمام

IQNA

انڈونیشاء میں «امام حسین(ع)» قرآنی کورسز کا اہتمام

7:41 - January 18, 2015
خبر کا کوڈ: 2720428
بین الاقوامی گروپ؛ «امام حسین» قرآنی کورسز ، آستانہ مقدس امام حسین (ع) کے تعاون سے جکارتہ شہر میں شروع کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- «دارالقرآن آستان مقدس حسینی»،کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پہلاقرآنی کورس بعنوان امام حسین (ع) امام کے مقدس آستانے کے تعاون سے جکارتہ میں شروع کیا گیا ہے جو ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا
اس قرآنی ورکشاپ میں ۲۳ قرآنی اساتذہ مصروف تدریس ہیں جو انڈونیشاء کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔
قرآنی ورکشاپ اور انڈونیشیاء میں قرآنی امور کے سربراہ حاج محمدباقر منصوری نے اس کورس کے حوالے سے کہا : قرآنی اساتذہ انڈونیشاء کے اہم قرآنی مراکز سے منتخب کیا گیا ہے اور کورس کا مقصد قرآنی ثقافت کو فروغ دینا ہے
انہوں نے کہا : اس ورکشاپ میں قرآنی کلاسز کے علاوہ قواعد تلاوت، روش تدریس ، حفظ قرآن کے اصول اور طریقے اور لحن و صوت کا درس بھی دیا جائے گا اور کورس کے شرکاء کے رہائش اور کھانے پینے کے تمام اخراجات ہمارے ذمے ہیں
قابل ذکر ہے کہ آستانہ مقدس امام حسین(علیه‌السلام) گذشتہ چہار سالوں سے قرآنی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور مذکورہ کورس بھی اسی سلسلے میں شروع کیا گیا ہے.

2718153

ٹیگس: قرآنی ، کورس ، امام ، حسین
نظرات بینندگان
captcha